سمانتھا کی فلم ’یشودا‘ کو پہلے ہی دن اچھا رسپانس مل گیا

ممبئی،نومبر۔ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سمانتھا پرابھو کی فلم ’یشودا‘ نے بھارت ہی نہیں بیرون ملک بھی یکساں کارکردگی دکھائی ہے۔یشودا کو جنوبی بھارت کی تامل اور تیلگو ریاستوں میں جیسی اپنائیت ملی ہے، ویسا ہی ردعمل انہیں امریکا اور ملائیشیا سے بھی ملا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سمانتھا پرابھو کی پہلی ہندی فلم یشودا ، جسے دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا ہے، نے باکس آفس پر پہلے دن ہی کامیابی سمیٹ لی ہے۔خوبرو اداکار کی فلم جو 11 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی، اْس کی پہلے دن کی باکس آفس کلیکشن نے اس کے ہٹ ہونے کی خبر دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سمانتھا کی فلم کو امیتابھ بچن کی فلم ’اونچائی‘ کے سوا باکس آفس پر کسی سے مقابلہ درپیش نہیں ہے۔یشودا نے پہلے دن دنیا بھر میں 6 اعشاریہ 32 کروڑ کمائے ہیں، فلمی کاروبار سے وابستہ رمیش بالا نے اس حوالے سے کہا کہ پہلے دن کی کمائی بڑے مثبت اور غیر معمولی ردعمل کی علامت ہے۔سوشل میڈیا پر فلم اور اداکارہ سے متعلق کئی تبصرے سامنے آئے ہیں، جن میں ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سمانتھا صرف مشرق ہی نہیں مغرب میں بھی راج کر رہی ہیں۔ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ سمانتھا جنہیں ساؤتھ بھارت کی ریاستوں میں اپنی سمجھا جاتا ہے، وہاں اْن کی فلم کو اچھا رسپانس ملنا تعجب خیز نہیں اصل بات تو یہ ہے کہ فلم یشودا کو امریکا اور ملائیشیا سے بھی یکساں ردعمل ملا ہے۔

Related Articles