شاہ رخ خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے روک لیا
ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کے سْپر اسٹار شاہ رخ خان کو بیگ سے مہنگی گھڑیاں ملنے پر ممبئی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے روک لیا۔میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو 6.83 لاکھ روپے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں دینے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات شاہ رخ خان شارجہ میں ایک تقریب سے شرکت کے بعد نجی طیارے کے ذریعے ممبئی پہنچے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ ٹرمینل سے نکلتے وقت شاہ رخ خان اور اور ان کے ساتھ موجود لوگوں کے سامان سے مہنگی گھڑیاں ملیں جس پر کسٹمز نے انہیں روکا تھا۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کے منیجر کو کسٹمز کارروائی مکمل کرنے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ اداکار کے باڈی گارڈ سمیت کچھ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے رات بھر ایئرپورٹ پر ہی رکھا گیا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے شارجہ میں بین الاقوامی بک فیئر میں شرکت کی تھی،جہاں انہیں ایک ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔