ممبئی میں شیوراج صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے بات کریں گے

بھوپال،نومبر. مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے آج مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں صنعت کاروں سے ملاقات اور روڈ شو کریں گے۔ وزیر اعلی اس دوران صنعت کاروں کو اندور میں جنوری 2023میں ہونے والے گلوبل انوسٹر سمٹ کے لئے بھی دعوت دیں گے۔اس سے پہلے مسٹر چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش سرمایہ کاری کے لئے دوستانہ ریاست ہے۔ وہ آج مدھیہ پردیش کی خصوصیت اور یہاں صنعتکاروں کو دی جانے ولی سہولت اور تعاون کی معلومات فراہم کرنے کے لئے ممبئی میں رہیں گے۔ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسٹر چوہان انفوبینس لمیٹیڈ کے افتتاحی پروگرام اور مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کی امکانات پر ہونے والے سیشن میں بھی شامل ہوں گے۔ ساتھ ہی مہندرا ینڈ مہندرا کے ایم ڈی اور سی ای او ڈاکٹر انیش شاہ، ہندوستان یونی لیور کے سی ای او سنجیو مہتا اور ریلائنس انڈسٹریزکے ڈائریکٹر اننت انبانی اور دھن راج ناتھ وانی، سی ایٹ ٹائرس کے ایم ڈی اننت گوینکا، یو ایس فارما کے سی ایم ڈی تپن سنگھوی، کیمیریکس لائف سائنسزکے ڈائریکٹر اے کے مشرا، اینکیوب ایتھیکل فارماکے ایم ڈی میہول شاہ، گیوفک بایوسائنس کے سی ایم ڈی جیس چوکسی اور پیرامل گروپ کی وائس چیئر پرسن ڈاکٹر سواتی پیرامل سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلی فارما اور میڈیکل مینوفیکچرنگ سامان سے متعلق اکائیوں کو نصب کرنے کے امکانات پر اس علاقے میں کام کرنے والے صنعت کاروں سے خاص طور پر بات کریں گے۔ اس کے تحت گودریز، الیمبیک فارما، آدتیہ برلا گروپ، ہیرانندنی گروپ،سن فارماسٹیکلس،ٹاٹا سنس، پروکٹر اینڈ گیمبل انڈیا،لارسن اینڈ ٹوبرو، پرسیسٹینٹ سسٹم اور پنچ شیل ریئلٹی ریزرو کے سربراہوں اور اعلی اہلکاروں سے بات کریں گے۔

Related Articles