لیگ اسپنر وانیندو ہسرنگا ٹی- ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر

دبئی، نومبر۔سری لنکا کے اسپن گیند باز وانیندو ہسرنگا راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 گیند بازوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ہسرنگا 704 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی گیندبازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ راشد 698 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ راشد نے دو ہفتے قبل آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کیا تھا۔ ہیزل ووڈ اس وقت 690 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ٹی ٹوئنٹی گیندباز ہیں۔ دوسری جانب ہندوستان کے 360 ڈگری بلے باز سوریہ کمار یادیو 869 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی 20 کے نمبر ایک بلے باز ہیں۔ سوریہ کمار نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں 190 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 225 رنز بنائے ہیں۔

Related Articles