دیو دیوالی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کاشی پہنچے سی ایم یوگی
شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا
لکھنو:نومبر۔کاشی کی دیو دیوالی پوری دنیا میں مشہور ہے۔ کارتک مہینے کے پورنیماپر منائے جانے والے اس عظیم تہوار کے دوران، کاشی کے تمام گھاٹوں کو لاکھوں چراغوں سے روشن کیا جاتا ہے، جسے دیکھنے کے لیے ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں سیاح وارانسی پہنچتے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ دیو دیوالی کی تیاریوں کا جائزہ لینے وارانسی پہنچ گئے ہیں۔سی ایم یوگی کا قافلہ پولس لائن ہیلی پیڈ سے سرکٹ ہاؤس پہنچا۔ یہاں وہ دیو دیوالی اور تمل سنگم کی تیاریوں کے علاوہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ کالبھیرو مندر اور کاشی وشواناتھ مندر میں پوجا کرنے کے بعد رات کو لکھنؤ کے لیے روانہ ہوں گے۔