گولا گوکرناتھ سیٹ پر بی جے پی نے ایس پی کو34ہزار ووٹوں سے ہرایا

لکھیم پور کھیری:نومبر۔اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے گولا کرناتھ اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار امر گری نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار ونئے تیواری کو 34ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دے دی۔اتوار کو ہوئی ووٹنگ کے بعد اعلان کئے گئے انتخابی نتیجے میں گری نے تیواری کو 34298 ووٹوں سے شکست دے کر جیت حاصل کرلی۔ اس سیٹ پر شروع سے ہی بی جے پی و ایس پی کے درمیان سیدھی لڑائی میں بی جے پی کو 124810اور ایس پی کو 90512 ووٹ ملے۔قابل ذکر ہے کہ سیٹ بی جے پی کے ایم ایل اے اروند گری کے حال ہی میں ہوئے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ بی جے پی نے اروند گری کے بیٹے امن گری کو اپنا امیدوار بنایا تھا جبکہ ایس پی نے سابق امیدوار ونئے تیواری کو ہی میدان میں اتارا تھا۔ بی جے پی کارکنوں اور لیڈروں نے کاونٹنگ سنٹر منڈی سمیتی کے گیٹ پر ڈھول بجا کر و گلال کے ساتھ خوشیاں منائیں۔

Related Articles