میسی سے محبت کا انوکھا انداز

بھارت میں فٹبالر کا قدآور مجسمہ بیچ دریا میں نصب

دہلی،نومبر۔فیفا ورلڈ کپ کا بخار دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے، ایسے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے فٹبال فینز نے بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی لیونل میسی سے محبت کا انوکھا انداز اپنایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فٹ بالز فین نے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے نامور کھلاڑی لیونل میسی کا اسٹینڈی بنایا ہے جس میں فینز پر جوش بھی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شائقین کی جانب سے لیونل میسی کے بنائے گئے اسٹینڈی کی لمبائی 30 فٹ ہے۔سوشل میڈیا پر شائقین نے پوسٹ بھی لگائی ہے جس میں میسی کے اسٹینڈی کو کیرالہ کی ایک دریا کے بیچوں بیچ نصب دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے پسندیدہ فٹبالر کی جرسی کو بھی نمایا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے بعد صارفین کی جانب سے اسٹینڈی بنانے والے شائقین کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔شائقین کی جانب سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اس بار فیفا ورلڈ کپ کا میدان ارجنٹائن کی ٹیم ہی جیتے گی۔واضح رہے فیفا ورلڈ کپ کا میدان سجنے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور اس بار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی قطر کر رہا ہے۔

Related Articles