فحش فلم انڈسٹری کے اداکارکی خلاء میں بھی شرمناک کام کرنے کی خواہش ، ایلون مسک سے امیدیں لگا لیں
نیویارک،نومبر۔ امریکہ کے فحش فلم انڈسٹری کے اداکار جانی سنز نے خلاء میں شرمناک کام کرنے والا پہلا انسان بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔ڈیلی سٹار کے مطابق پوری دنیا کی نظریں ایلان مسک پر ہیں جو انسانیت کو خلاء میں پہنچانے اور مریخ پر انسانی بستیاں بسانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔جانی سنز نے بھی دنیا کے امیر ترین شخص ایلان مسک کے ساتھ یہ شرمناک خواہش وابستہ کر رکھی ہے۔جانی سنز کا کہنا ہے کہ وہ ایلان مسک کی مدد سے خلاء میں فحش فلم کی شوٹنگ کرنے اور جنسی تعلق قائم کرنے والے پہلے انسان بننا چاہتے ہیں۔وہ 2015ء سے اس شرمناک کام کے لیے خلاء میں جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ایک باقاعدہ مہم شروع کر رکھی ہے۔جانی سنز نے ’Vice‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میرا خواب ہے، جو پورا ہو گیا تو یہ میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہو گی۔‘‘