یوگی نے رام کرم بھومی یاترا کو کیا روانہ
لکھنؤ:نومبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو شری رام چرن پادوکا پوجن پروگرام میں شرکت کی اور پورے رسم و رواج کے ساتھ رام کرم بھومی یاترا کو روانہ کیا۔وزیراعلی رہائش گاہ پر منعقد اس پروگرام میں مرکزی وزیر اشونی چوبے اور وزیر ٹرانسپورٹ دیا شنکر سنگھ اور سادھو سنت موجود رہے۔ وزیر اعلی یوگی نے سادھو سنتوں کی موجودگی میں شری رام چرن پادوکا کی پوجا کی۔ انہوں نے شری رام چرن پادوکا پر گنگا جل کے ساتھ پھول اور آچمان چڑھایا۔پوجن کے بعد انہوں نے شری رام کرم بھومی یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ یاتر اجودھیا سے بکسر ہوتے ہوئے جنکپور تک جائے گی۔اس سے قبل سادھو سنتوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھگوان شری رام پر مبنی کتاب اور گنگا جل عطیہ کیا۔