کیرولینا ویمنز سنگلز فائنل میں یاماگوچی کو شکست دے کر

پیرس، اکتوبر۔سابق اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والی اسپین کی کیرولین مارین نے ہفتے کے روز دو بار کی عالمی چیمپئن آکانے یاماگوچی کو 21-14,21-18 سے شکست دے کر فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی۔ مارین نے جاپان کے یاماگوچی کو شکست دینے میں 47 منٹ لگائے۔ مارین کا مقابلہ فائنل میں چین کے بنگ ڑاؤ اور چائنیز تائی پے کے تائی زو ینگ کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد جس کی وجہ سے وہ ٹوکیو اولمپکس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر سکی، اسپین کی مارین نے اپریل میں یورپی چیمپئن شپ جیتی۔ وہ اتوار کو اپنے کیریئر کے 35 ویں ٹائٹل کے لیے لڑیں گی۔

 

Related Articles