کوشش ہوگی کہ پاکستان کیخلاف میچ جیتیں اور آگے جائیں : سکندر رضا

پرتھ،اکتوبر۔زمبابوے کیکرکٹر سکندر رضا کا کہنا ہیکہ ہم پاکستان کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں، کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف میچ جیتیں اور آگے جائیں۔جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پاکستان کے خلاف اچھے میچز ہوئے ہیں، ہم واش آؤٹ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آچکے ہیں۔سکندر رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اٹیک ٹورنامنٹ کا بہترین بولنگ اٹیک ہے،بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی اچھے ہیں مگر پاکستان کے سیمرز ٹاپ ہیں، پاکستان کے بولرز اور بیٹرز دونوں ہی زبردست ہیں، رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی ٹاپ کی ہے، پاکستانی بیٹرز کوئی بھی ہدف حاصل کرسکتے اور بولرز اسکور کا دفاع کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کو کم میچز لائٹس میں ملتے ہیں اس لیے ایڈجسٹ ہونا چیلنج ہوتا ہے، جس طرح ہماری ٹیم نے یہاں کھیلا اور پرفارم کیا اس پر مجھے فخر ہے، میں یہ کہنے کا عادی نہیں کہ یہ کردوں گا، یا ویسا کردوں گا، میرے ہاتھ میں کوشش کرنا ہے، وہ میں ہمشہ کرتا ہوں، اگر اسکور ہوجائے تو شکر، نہ ہو تو بھی شکر ادا کرتا ہوں۔

 

Related Articles