ٹافیاں چھپانے پر 3 سالہ بچہ ماں کی شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

دہلی،اکتوبر۔بھارت میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ٹافیاں چھپانے پر 3 سال کا بچہ ماں کی شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔سوشل میڈیا پر ان دنوں ریاست مدھیا پردیش کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک 3 سال بچہ ماں کو گرفتار کرانے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔میڈیا کے مطابق والد کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر بچہ خاتون پولیس آفیسر کو شکایت لگاتے ہوئے کہتا ہے کہ ماں میری ٹافیاں چرالیتی ہیں اور مجھے مارتی بھی ہیں اس لیے انہیں گرفتار کریں۔پولیس اسٹیشن میں موجود خاتون سب انسپکٹر بچے کی معصومیت دیکھتے ہوئے کاغذ پر شکایت بھی درج کرتی ہیں تاکہ وہ خوش ہوجائے۔میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے بچے سے ویڈیو کال پر بات کی اور دیوالی کے تہوار پر اسے چاکلیٹ اور ایک سائیکل بھیجنے کا وعدہ کیا۔

 

Related Articles