سلمان خان نے کیارا اور سدھارتھ ملہوتراکے ” راز” سے پردہ اٹھا دیا

دہلی،اکتوبر۔ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے ا پنے ٹی وی پروگرام "بگ باس”میں نئے جوڑیاداکارہ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کو مبارکباد پیش کر دی۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارااڈوانی اکثر اپنے رشتے کے حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں میڈیا پر خبر آئی تھی کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ان ہی خبرون کے دوران سلمان خان کی ایک و یڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو "بگ باس” میں اپنی آنے والی فلم "تھینک گاڈ ” کی تشہیر کیلئے آئے تھے۔ شو میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے سدھارتھ ملہوترا سے کہا کہ "مبارک ہو سدھارتھ، شادی مبارک ہو۔ کیارا تم نے فیصلہ کیا ہے”۔ اسی دوران سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ "آپ نے یہ مشورہ کس کے اڈوانی سے لیا ہے”؟سلمان خان کی باتوں پر سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ” آپ مجھے شادی کا مشورہ دے رہے ہیں”۔ اس پر سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "سن لو تینو، وہ شادی نہیں کرنا چاہتا”۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سدھارتھ نے کہا کہ "وہ میری ساتھی اداکارہ ہیں۔ شادی کب، کہاں، کس کے ساتھ ہوگی، میں ابھی نہیں بتا سکتا”۔خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بالی ووڈ میں یہ خبریں پھیلی ہیں کہ سدھارتھ اور کیارا آئندہ سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں پہلے کورٹ میرج کریں گے اور پھر قریبی لوگوں کو استقبالیہ دیں گے۔چند روز قبل ایک اور ٹی وی پروگرام کے دوران ہدایت کار کرن جوہر نے سدھارتھ ملہوترا سے اسی حوالے سے بات کی تھی جس پر سدھارتھ ملہوترا نے گول مول جواب دے دیا تھا۔

Related Articles