جمہوریہ جنوبی افریقا کے صدر کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد سے ملاقات

ریاض،اکتوبر۔جمہوریہ جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوزا نے سعودی عرب کے دورے کے دوران جدہ کے پیس پیلس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دنوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے علاوہ باہمی تعاون کی کئی یاداشتوں اور معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جنوبی افریقہ کے صدر طویل بات چیت میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی بھی منظوری دی۔جنوبی افریقا کے صدر کے ساتھ آنے والے وفد میں خاتون وزیر برائیتعاون وعالمی تعلقات ڈاکٹر نالید باندور، جنوبی افریقا کے سعودی عرب میں سفیر موجوبو ماگابی، وزیرزراعت ، اراضی اور دیہی ترقی ثوکودیدیزا، وزیر صنعت وتجارت ابراہیم پٹیل، وزیر مواصلات فیکیلی مبالولا، وزیر توانائی اور معدنی وسائل گویڈی مانٹاچ، وزیر دفاع تھانڈی مودیسی اور صدر کے مشیر خاص ڈاکٹر بیگانی شوکی نے شرکت کی۔تفصیلی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کی قیادت نے دو طرفہ تعاون کے کئی منصوبوں، معاہدوں اور یاداشتوں کی بھی منظوری دی۔سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ ا ور جنوبی افریقا کے محکمہ اطلاعات کے درمیان ابلاغی امور سے متعلق تعاون کے ایک معاہدے کی منظوری دی گئی۔ اس معاہدے پر سعودی عرب کی طرف سے نیشنل براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے سربراہ ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی اور جنوبی افریقا کے وزیر صنعت وتجارت ابراہیم پٹیل نے دستخط کیے۔ دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون، صنعتی اور تجارتی شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے معاہدوں کی منظوری دی۔

Related Articles