سنجے منجریکرکی آئی پی ایل 2020 سے چھٹی ، انڈین پریمیر لیگ کے کمنٹری پینل کا اعلان

نئی دہلی ،ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے ورلڈ فیڈ براڈکاسٹ کے لئے سنیل گواسکر ، لکشمن سیورام کرشنن ، مرلی کارتک ، دیپ داس گپتا ، روہن گواسکر ، ہرش بھوگلے اور انجم چوپڑا کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
کمنٹری پینل میں لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر کے ساتھ ان کے بیٹے روہن گواسکر بھی دکھائے دیں گے۔اسی کے ساتھ ساتھ مضبوط دماغ رکھنے اور تجزیاتی مہارت کے حامل سنجے منجریکر کو متعدد معذرت اور معافی کے باوجود پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ انہوں نے کمنٹری کے دوران کچھ متنازعہ بیانات دیئے تھے جس کے بعد انہیں کمنٹری پینل سے ہٹا دیا گیا تھا۔ تاہم دو بار سنجے مانجریکر نے بی سی سی آئی کو ای میل کیا اور دوبارہ کمنٹری پینل میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔
اس ٹیم کے دو ارکان دیپ داس گپتا اور مرلی کارتک کو صرف ابوظبی میں کھیلے گئے میچوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے جبکہ باقی کمنٹریٹرز دبئی اور شارجہ میں ہونے والے میچوں کے لئے کمنٹری کریں گے۔
آئی پی ایل 2020 سیزن کے 21-21 میچ دبئی اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 14 میچ کھیلے جائیں گے۔ پلے آف کے مقامات کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ آخری 4 میچ ، جن میں فائنل شامل ہے ، دبئی اور شارجہ میں ہوں گے ۔

Related Articles