بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی بالی ووڈ میں انٹری

ممبئی،اکتوبر۔بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا ہے۔اداکارہ ہما قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ایک تصویر میں ہما قریشی اور شیکھر دھون کو ڈانس کرتے جبکہ دوسری تصویر میں دونوں کو ہنستے ہوئے باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اب بلّی تھیلے سے باہر آگئی ہے‘۔اس سے قبل شیکھر دھون نے اس فلم میں اپنی خصوصی انٹری کے بارے میں خود بھی بات کی تھی۔ اْنہوں نے بتایا کہ ’بطور قومی کھلاڑی، زندگی ہمیشہ بہت مصروف رہتی ہے۔ میرے پسندیدہ مشغلوں میں سے ایک پسندیدہ مشغلہ فلمیں دیکھنا ہیتوجب مجھے یہ موقع ملا اور میں نے فلم کی کہانی سنی تو اس کا مجھ پر گہرا اثر ہوا‘۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ پورے معاشرے کے لیے ایک خوبصورت پیغام ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ چاہے کچھ بھی ہو نوجوان لڑکیاں اور لڑکے اپنے خوابوں کا تعاقب کرتے رہیں گے‘۔واضح رہے کہ اس فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ کی کہانی دو موٹی خواتین کی زندگی پر مبنی ہے جو معاشرے کے طے کردہ خوبصورتی کے معیار پر چلتی نظر آئیں گی۔میڈیا کے مطابق، اس فلم میں سوناکشی سنہا، ہما قریشی، ظہیر اقبال اور مہات راگھویندرا مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے اور اس فلم کے رواں سال 4 نومبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles