ٹی 20ورلڈ کپ سے قبل ہی آسٹریلیا میں موجود اروشی روٹیلاایک بارپھر خبروں کی زینت بن گئیں

نئی دہلی،اکتوبر۔ سوشل میڈیا پر بھارتی وکٹ کیپر اور بلے باز رشبھ پنت اور ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا کے درمیان تعلق کی افواہ گردش میں ہے، جسے اروشی روٹیلا نے اپنی ایک پراسرار انسٹاگرام پوسٹ کے مزید ہوا دے دی ہے، وہ ٹی 20ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا پہنچ چکی ہیں۔ انڈیا ٹائمز رشبھ پنت بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور ان کے پیچھے پیچھے اروشی روٹیلا نے بھی آسٹریلیا کی پرواز پکڑ لی۔اروشی نے آسٹریلیا کے سفر کے دوران جہاز میں اپنی ایک تصویر بنا کر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’’میں نے اپنے دل کا تعاقب کیا اور میرا دل مجھے آسٹریلیا لے آیا۔‘‘اروشی روٹیلا کی اس پوسٹ پر انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹ اروشی کی طرف سے رشبھ پنت کے ساتھ تعلق کے اعتراف کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اروشی نے رشبھ پنت کے بارے میں ایک ایسی بات بھی کہہ دی تھی جس پر وہ مبینہ طور پر ان سے ناراض ہو گئے تھے اور پھر ایک انٹرویو کے دوران اروشی نے ان سے معافی بھی مانگی تھی۔ اپنے پہلے انٹرویو میں اروشی نے رشبھ پنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ایک شخص جس کا نام ’آر پی‘ ہے، اس نے مجھ سے ملنے کے لیے ہوٹل میں کئی گھنٹے انتظار کیاتھا۔‘‘اداکارہ نے بتایا کہ ’’میں ایک بار نئی دہلی میں شوٹنگ کر رہی تھی۔ وہاں مجھے تیار ہونے میں کافی وقت لگ گیا۔ اس دوران مسٹر آر پی مجھ سے ہوٹل کی لابی میں ملنے کے لیے انتظار کرتے رہے۔ میں 10گھنٹے کی شوٹنگ کے بعد اپنے کمرے میں جا کر سو گئی۔ اس دوران مسٹر آر پی مجھے کالز کرتے رہے، اور میں نے ان کی کال نہیں اٹھائی۔ انہوں نے مجھے 16کالز کیں۔ مجھے بہت برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا۔ ‘‘انٹرویو میں اروشی نے کہا کہ ’’پھر میں نے اس شخص سے کہا کہ جب تم ممبئی آؤ گے تب ملاقات کریں گے اور پھر ہماری ممبئی میں ملاقات ہوئی۔‘‘اس کے بعد رشبھ پنت نے اپنی ایک انسٹاگرام سٹوری میں بظاہر اروشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوگ خبروں میں رہنے اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیسے کیسے جھوٹ بولتے ہیں۔ میرا پیچھا چھوڑ دو بہن۔‘‘بظاہر رشبھ کی اس پوسٹ کے جواب میں اروشی نے اپنی ایک ٹویٹ میں بعد ازاں لکھا کہ ’’چھوٹے بھائی، آپ کو کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ میں کوئی مْنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہو جآں گی۔ ‘‘اس انٹرویو کے بعد ایک ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں اروشی سے ایک رپورٹر پوچھتا ہے کہ آپ میرے ذریعے رشبھ پنت سے کچھ کہنا چاہیں گی؟ اس پر اروشی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ’’میں بولوں گی کہ آئی ایم سوری۔‘‘واضح رہے کہ ایک بار اروشی روٹیلا رشبھ پنت کے ساتھ ڈیٹنگ کا دعویٰ بھی کر چکی ہے تاہم رشبھ پنت نے اس کے دعوے کی سختی سے تردید کر دی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا تھا۔

Related Articles