حیدرآباد اپنی ثقافت،کھانوں، مہمان نوازی اور ہائی ٹیک ویثرن کیلئے مشہور
حیدرآباد۔ اکتوبر ۔وزیراعظم مودی نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ ایچ آئی سی سی حیدرآباد میں منعقدہ جیو اسپیٹل انٹرنیشنل کانگریس میں شرکت کی۔انہوں نے تمام مندوبین کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے عوام کو اس تاریخی موقع پر میزبانی پرفخرمحسوس ہورہا ہے کیونکہ ہم اپنا مستقبل مل کر بنائیں گے۔حیدرآباد میں اس طرح کی کانفرنس پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ شہر اپنی ثقافت،کھانوں، مہمان نوازی اور ہائی ٹیک ویثرن کیلئے مشہورہے۔وزیراعظم نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ اس کانفرنس کا موضوع ”جیو سے مربوط عالمی موضع: کوئی بھی پیچھے نہیں رہنا چاہئے“کو گذشتہ چند برسوں کے دوران ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں دیکھاجاسکتا ہے۔ہم انتودیا کے ویثرن پر کام کررہے ہیں جس کامطلب مشن طریقہ کار میں آخری فرد کو تک بااختیار بنانا ہے۔450ملین ایسے افراد جن کی ہنوز بینک تک رسائی نہیں ہوپائی ہے، کی آبادی امریکہ سے بڑھ کر ہے۔ان تمام کو بینکنگ تک لایاگیا ہے اور 135ملین افراد جو فرانس کی آبادی کے دوگنے ہیں کو انشورنس فراہم کیاگیا۔وزیراعظم نے کہاکہ تقریبا 110ملین خاندانوں کو سینی ٹیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور تقریبا 60ملین خاندانوں کو پانی کے کنکشنس فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اس بات کو یقینی بنارہا ہے کہ کوئی بھی اس معاملہ میں پیچھے نہ رہ پائے۔ٹکنالوجی اور ٹیلنٹ دو ستون ہیں جو ہندوستان کی ترقی کے سفر کی کلید ہیں۔ٹکنالوجی کے ذریعہ تبدیلی لائی جاتی ہے۔