ملائم سنگھ یادو کی حالت ہنوز نازک
لکھنو:اکتوبر.سماجوادی پارٹی کے محافظ ملائم سنگھ یادو کی طبیعت میں کوئی بہتری دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اتوار کو اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے گروگرام واقع میدانتا اسپتال میں ہی داخل ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ حالانکہ اتوار سے بگڑی طبیعت پیر کے روز بھی ویسی ہی رہی۔ میدانتا اسپتال نے دوپہر ایک بیان بھی جاری کیا جس میں بتایا کہ ملائم سنگھ یادو اس وقت کرٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) میں رکھے گئے اور ان کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔اس درمیان ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو اور بھائی رام گوپال یادو نے اسپتال پہنچ کر ان کا حال چال دریافت کیا۔ ملائم کنبہ کے دیگر اراکین بھی اس وقت اسپتال میں ہی موجود ہیں۔ ملائم سنگھ کو پروسٹیٹ سے جڑا مسئلہ بتایا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے وہ لگاتار ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہتے ہیں۔ وہ وقت وقت پر اپنی جانچ بھی کراتے رہتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ مہینوں سے ان کی طبیعت اکثر خراب ہی رہتی ہے۔