ڈابر نے ہوم ٹیسٹی مصالحہ کے ساتھ مصالحہ بازار میں قدم رکھا

نئی دہلی، ستمبر۔ مشہور ایف ایم سی جی کمپنی ڈابر انڈیا لمیٹڈ نے آج ڈابر ہوم میڈ ٹیسٹی مصالحہ کے لانچ کے ساتھ اپنے ہوم میڈ فوڈس پورٹ فولیو کی توسیع کا اعلان کیا ۔کمپنی نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ مصالحے کی مارکیٹ میں داخل ہونے کی علامت ہے اور صارفین کو ذائقہ اور قدرتی اشیا دونوں کا امتزاج فراہم کرتا ہے۔ کمپنی کے کیٹیگری ہیڈ فوڈس ڈویژن ونیت جین نے کہا ڈابر ہوم میڈ ٹیسٹی مصالحہ آپ کی ڈش کو صحیح ذائقہ اور خوشبو دینے کے لیے تازہ ترین اور بہترین 11مصالحوں سے بنایا گیا ہے جو بھونے ہوئے ہوتے ہیں اور پوری طرح سے پیسے جاتے ہیں۔ معیار اور صفائی کی یقین دہانی کے ساتھ، ڈابر کا ہوم میڈ ٹیسٹی مصالحہ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، کھانے کی ہر چیز کا ذائقہ بڑھاتا ہے۔ اسے کئی کھانے کی چیزوں پر چھڑکا جا سکتا ہے جیسے کہ روزمرہ کی سبزیاں، سالن اور دال کی تیاری۔

 

Related Articles