اعظم۔عبداللہ نے سیکورٹی واپس کی

رامپور:ستمبر۔اترپردیش کے سابق کابینی وزیر و سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآوررہنما، موجودہ ایم ایل اے اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم نے اپنی سیکورٹی واپس کردی ہے۔پیر کو موصول ملی جانکاری کے مطابق سینئر ایس پی لیڈر اعظم خان نے اپنی وائی سیکورٹی حکومت کو واپس کردی ہے۔ یہی نہیں ان کے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم نے بھی اپنے سرکاری سیکورٹی کو واپس کردیا ہے۔ باپ۔بیٹے نے سیکورٹی واپس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اعظم نے گذشتہ 23ستمبر کع علاج کے لئے دہلی واقع سرگنگا رام اسپتال سے اپنے سیکورٹی اہلکار کو واپس بھیج دیا تھا۔ اعظم نے کہا ہے کہ انہیں سیکورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹھیک ایک دن پہلے 22ستمبر کو رامپور کے سوار ٹانڈا سے ایم ایل اے عبداللہ اعظم نے بھی اپنی سیکورٹی میں تعینات گنرکو ہٹا دیا ہے۔رامپور کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سنسار سنگھ نے بتایا کہ اعظم خان کی سیکورٹی میں لگے 3پولیس اہلکار واپس رامپور لوٹ آئے ہیں۔ انہوں نے پولیس لائن میں آمد درج کرائی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ ایم ایل اے عبداللہ اعظم نے بھی گنر کو بنا کچھ بتائے واپس بھیج دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عبداللہ اوران کے ڈرائیور کا فون بھی بند ہے۔ ایسے میں گنر واپس لوٹ آیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اعظم خان کے خلاف رامپور ڈسٹرکٹ عدالت میں کئی مقدمے زیر غور ہیں۔ اعظم ان مقدموں کی تاریخ پر بھی نہیں آرہے ہیں۔ اس درمیان پتہ چلا ہے کہ اعظم کے صحت کی جانچ کے لئے تشکیل میڈیکل بورڈ بھی ان کے صحت کی جانچ نہیں کرسکا ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے عدالت میں اپنے خراب صحت کا حوالہ دیا ہے۔ اس پر ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت نے ان کی صحت کی جانچ کے لئے سی ایم او کو ہدایت دی تھی۔ لیکن سی ایم او ایس پی سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اعظم خان سے رابطہ نہیں کرپارہے ہیں۔ لہذا میڈیکل بورڈ بھی اعظم خان کی صحت کی جانچ نہیں کرسکا ہے۔

 

Related Articles