سعودی ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلنے کو تیار

ریاض،ستمبر۔سعودی عرب کی ویمن فٹ بال ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کھیل پیش کرنے کو تیار ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ‘گرین فیلکون’ کے نام سے مشہور ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار ہوم گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے بھوٹان کے مد مقابل ہوگی۔سعودی ویمن فٹبال ٹیم کے بھوٹان سے ایک میچ گزشتہ روز ہوا جب کہ دوسرا 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا، یہ میچز سعودی عرب کے شہر ابھا میں پرنس سلطان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ سعودی ٹیم کا قیام 2021 میں عمل میں آیا تھا اور گرین فیلکون نے قیام کے بعد پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم مالدیپ میں کھیلا تھا۔

Related Articles