13 سالہ اشٹی کور نے انٹرنیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا

نئی دہلی، ستمبر۔۔نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ اشٹی کور نے مانچسٹر (یو کے) میں حال ہی میں ختم ہونے والی اے ڈبلیو پی سی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ اشٹی کور نے ٹین ایج گروپ میں حصہ لیا اور 75 کلوگرام ڈیڈ لفٹ اٹھا کر 38 کلوگرام زمرے میں گولڈ میڈل جیتا۔ اس نے اپنے جسمانی وزن دو گنا وزن اٹھایا اور خواتین کے نوجوانوں کے زمرے میں بہترین لفٹر کا ایوارڈ بھی جیتا۔ جی ڈی گوینکا پبلک اسکول میں 9ویں جماعت کی طالبہ اشٹی کور کو اس کے والد، دلجیت سنگھ، جو پاور لفٹنگ میں عالمی چیمپئن ہیں، کی تربیت حاصل ہے۔

Related Articles