سشانت معاملہ: کئی بڑے نام سامنے آنے کی امید

پنے،  بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں انہیں نشہ آور دوا دیئے جانے کا معاملہ مزید مضبوط ہونے کی امید ہے کیونکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے نشہ آور دوا کے دونوں ملزمین اسمگلروں سے پوچھ گچھ کی ہے جس کے بعد کچھ مزید بڑے ناموں کے سامنے آنے کی امید ہے۔
اس معاملہ کے سب سے بڑے ملزم کو حالانکہ اب تک نہیں پکڑا جاسکا ہے۔ منگل کو گرفتار کئے گئے دونوں ڈرگ اسمگلروں میں سے ایک کی شناخت باست پریہار اور دوسرے کی زید کے طورپر کی گئی ہے۔ زیدنے قبول کیا ہے کہ اس کے سشانت کی خاتون دوست ریا چکرورتی کے بھائی شیوک سے تعلقات ہیں۔
یہ سب اس دوران سامنے آرہا ہے جب مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سشانت خودکشی معاملہ کا مرکز رہی ریا، سیموئل مرانڈا اور دیگر سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
سشانت کے والد کے کے سنگھ نے گزشتہ مہینہ ایک ویڈیو میں الزام لگایا کہ ’ریا میرے بیٹے کو طویل عرصہ سے زہر دے رہی تھی۔ وہ میرے بیٹے کو قاتل ہے۔ تفتیشی ایجنسی کو ریا اور اس کے ساتھیوں کو بلاتاخیر گرفتار کرنا چاہئے‘۔

Related Articles