مس کینیڈا مقابلے کی 21 سالہ فائنلسٹ اسکائی ڈائیونگ کے دوران چل بسیں

ٹورنٹو،ستمبر۔مس کینیڈا مقابلے میں فائنل تک سائی حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار تانیا پردازی 21برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ تانیا پردازی ٹورنٹو میں اپنی پہلی سولو اسکائی ڈائیو کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق وہ اسکائی ڈائیونگ کے دوران آسمان سے چھلانگ مارنے کے بعد بروقت پیراشوٹ نہ کھلنے پر موت کے منہ میں چلی گئیں۔تانیا پردازی ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلاسفی کی طالبہ تھیں اور خطرناک مہم جوئی کے لیے مشہور تھیں جنہیں یہ حادثہ 27 اگست کو پیش آیا۔اس کے علاوہ تانیا معروف ٹک ٹاک اسٹار بھی تھیں جن کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔

Related Articles