ہالی ووڈ اداکار لوئیڈ اوین’اردو‘ سے کیوں متاثر ہیں؟

لاس اینجلس،اگست۔ہالی ووڈ اداکار لوئیڈ اوین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اردو زبان سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ہے۔لوئیڈ اوین بہت جلد مشہور ہالی ووڈ ’فلم لارڈ آف دی رنگز‘ کے پریکوئیل ’رنگز آف پاور‘ میں ایزالدور کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔اْنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رنگز آف پاور‘ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے ٹالکین زبان بولنی تھی، اس زبان کے لہجے کی درست ادائیگی کے لیے مجھے اردو زبان سے بہت مدد ملی۔لوئیڈ اوین نے بتایا کہ چند سال قبل انہوں نے ایک فلم کی تھی جس میں بہت سارے سین اردو زبان میں کیے گئے تھے۔اداکار نے یہ بیھ کہا ہے کہ اردو میں فلم کرنا ایک بہت فرحت بخش تجربہ تھا اور میں نے اپنے اس تجربے سے’رنگز آف پاور‘ میں بہت فائدہ حاصل کیا اور ٹالکین زبان کو بہتر انداز میں ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’لارڈ آف دی رنگز‘ میں موجود ٹالکین زبان اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے اکثر موضوعِ بحث بنتی ہے۔

Related Articles