نمبر ون آسٹریلوی بولر تاحال بگ بیش کھیلنے کا فیصلہ نہیں کر پائے

سڈنی،اگست۔دنیا کے نمبر ون آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بگ بیش لیگ کھیلنیکا تاحال فیصلہ نہ کرپائے۔جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ یقین سیکچھ نہیں کہہ سکتا کہ میں بی بی ایل کھیلوں گا یا نہیں، جب آپ مکمل تیار نہ ہوں تو خود کو پابند نہیں کرسکتے۔آسٹریلوی بولر کا کہنا تھا کہ ابھی بہت کرکٹ آ رہی ہے، بہت زیادہ ٹیسٹ میچزہیں اس لیے ممکن ہے کہ میں بی بی ایل کے وقت آرام کروں۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اس وقت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کینمبر ون بولر ہیں۔

Related Articles