ارجن کپور پہلی بار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے عشق بارے کھل کر بول پڑےارجن کپور پہلی بار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے عشق بارے کھل کر بول پڑے
ممبئی ،اگست۔ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور پہلی بار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے عشق بارے کھل کر بول پڑے۔میڈیا کے مطابق ارجن جپور بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل بونی کپور کے بیٹے اور انیل کپور کے بھتیجے سمجھے جاتے تھے۔اداکار اْس وقت بھی خبروں کی زنیت بنے جب وہ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کو ڈیٹ کر رہے تھے تاہم ارجن کپور کے بالی ووڈ میں ڈیبیو سے قبل ہی دونوں میں بریک اپ ہوگیا۔ارجن کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ارپیتا خان سے میرا پہلا اور سنجیدہ عشق تھا، 18 سال کی عمر میں ان سے ملا اور دو سال تک ہم ساتھ رہے، اس دوران میں سلمان خان کے ساتھ بھی جڑا ہوا تھا۔ فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ کی شوٹنگ کے دوران ارپیتا خان سے مجھے پیار ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان سے ڈرا ہوا تھا اور چاہتا تھا کہ میرے بتانے سے قبل ہی انہیں معلوم ہو جائے، ’سلام عشق‘ کے دوران میرا وزن 140 کلو تھا اور میں نکھل اڈوانی کی معاونت کر رہا تھا، میں نے سوچا تھا کہ 22 سال کی عمر میں اپنی پہلی فلم کی ہدایت کاری کروں گا لیکن اس دوران ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا اور میں پھر اپنے مستقبل کے لیے سوچنے لگا۔ بریک اپ کے بعد بھی میں سلمان خان کے ساتھ رہا۔ وہ اْس وقت دوست، والد اور بڑے بھائی جیسے تھے‘۔خیال رہے کہ ارپیتا خان کی شادی ہو چکی ہے اور ان کے دو بچے ہیں، جبکہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔