راکھی ساونت نے ناک کی سرجری کروا لی


ممبئی،۲؍ستمبر. معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے اپنے ناک کی سرجری کروا لی ہے۔ ان کی ناک بگ باس 14 میں زخمی ہوگئی تھی۔راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 3 منٹ سے زائد دورانیے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بگ باس 14 میں کنٹیسٹنٹ جیسمین بھسین اور بھارتی سنگھ کے درمیان جھگڑے کے دوران راکھی ساونت کی ناک پر چوٹ لگ جاتی ہے۔ویڈیو میں راکھی ساونت کہتی ہیں کہ میں ڈاکٹر کے پاس آئی ہوں، بگ باس 14 میں میری ناک پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد اکثر درد رہتا تھا، ڈاکٹر جیتش شیٹھی میرے ناک کی سرجری کریں گے۔راکھی ساونت نے ویڈیو میں یہ بھی دکھایا ہے کہ کامیاب سرجری کے کچھ روز بعد وہ دوبارہ ڈاکٹر جتیشن شیٹھی سے ملتی ہیں اور اپنی ناک کے حوالے سے ڈاکٹر کو آگاہ کرتی ہیں۔راکھی ساونت نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری ناک بگ باس 14 میں زخمی ہو گئی تھی، مجھے کافی درد ہوا لیکن ایک سے دو لوگوں کے علاوہ کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا، بگ باس 14 ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر جتیشن شیٹھی نے میری ناک کا علاج کیا اور اب میں بہت خوش ہوں۔ راکھی ساونت نے دعائیں کرنے والے مداحوں اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Related Articles