انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کا بے چینی کی ادویات لینے کا انکشاف
لندن،اگست۔انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے بے چینی کی ادویات استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔آئندہ جمعہ کو ریلیز کی جانے والی ایک دستاویزی فلم میں بین اسٹوکس نے بتایا کہ میں 6 ماہ کی بریک سے واپسی کے بعد اب بھی صحت کی بحالی کے لیے بے چینی کی ادویات استعمال کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مسائل کے سامنے کے لیے مجھے ادویات کا استعمال کرنا پڑے گا،مجھے یہ سب بتانے میں شرمندگی نہیں ہو رہی کیونکہ مجھے اس کی ضرورت ہے، اس حوالے سے اب بھی ڈاکٹر سے بات کرتا ہوں۔انگلش کرکٹر نے کہا میں کھیل کی وجہ سے والد کے ساتھ وقت نہ گزار سکا، مجھے اپنے کھیل کے مطابق چلنا پڑا، میں نے جب بریک لی تو اس حوالے سے میں نے بہت سوچا، جانتا ہوں کہ لوگ دماغی صحت کے حوالے سے بات کرنے میں آرام دہ محسوس نہیں کرتے۔انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ لوگ اس حوالے سے میرے ساتھ تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے،کچھ بات نہ کرنا آپ کی کمزوری ثابت کرتاہے لیکن میں جتنا ممکن ہو سکے خوشی سے بات کر سکتا ہوں۔واضح رہے کہ بین اسٹوکس نے ذہنی صحت پر دھیان دینے کے لییکرکٹ سے 6 ماہ کی بریک لی تھی، والد کی وفات کے بعد بین اسٹوکس کو دماغی صحت کے حوالے مسائل کا سامنا تھا۔