سینے میں درد کی شکایت کے بعد مافیا ڈان اقبال کاسکر جے جے اسپتال میں داخل

ممبئی ،اگست۔انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کے جیل میں مقید چھوٹے بھائی اقبال کاسکر کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جنوبی ممبئی کے سرکاری جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں انکی طبعیت فی الحال ٹھیک بتلائ جارہی ہے تھانے سنٹرل جیل کے جیل سپرنٹنڈنٹ ہرشد اہیر نے اتوار کو خبررساں ایجنسی یو این آئ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل دوپہر تھانہ جیل میں مقید اقبال کاسکر کو معمول کے مطابق طبیعئ معائنہ کے لئے جے جے اسپتال میں لایا گیا جہاں اس نے سینے میں درد کی شکایت کی اس کے بعد اسے اسپتال میں بھرتی کر لیا گیاانہوں نے کہاکہ اسپتال میں کاسکر کا قلب سے متعلق چند ٹیسٹ کیا گیاہے اور مزید ٹیسٹ کا مشورہ دیا گیا ہے ۔جس کی مکمل رپورٹ پیر کو دستیاب ہوگی اس کے بعد مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ممبئ سے متصلہ تھانہ ضلع میں واقع تھانے سنٹرل جیل مقید کاسکر ہفتہ وصول منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کا سامنا کر رہے ہے۔ذراعع نے بتلایا کہ سگریٹ نوشی اور دیگر عادتوں کے سبب اقبال کاسکر پہلے سے ہی امراض قلب میں مبتلا ہے اور بلڑپریشر کی انھیں مستقل دوا کھانی پڑتی ہے

Related Articles