سونم کپور کو فواد خان کیساتھ کام کرنا کیوں اچھا لگا؟

ممبئی،اگست۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی اسٹار فواد خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے۔اس ویڈیو میں کرن جوہر یہ سوال سونم کپور سے پوچھتے ہیں کہ ’آپ کو کس ہیرو کے ساتھ اپنی آن اسکرین کیمسٹری سب سے زیادہ پسند آئی؟‘اس سے پہلے کہ سونم کپور اس سوال کا جواب دیتیں، شو میں موجود ان کے بھائی ہرش وردھن کپور نے فوراََ سے پاکستانی اداکار فواد خان کا نام لیا۔سونم کپور نے کہا کہ میرے خیال میں ہرش وردھن کپور نے صحیح کہا ہے مجھے فواد خان کے ساتھ اپنی آن اسکرین کیمسٹری سب سے زیادہ پسند ہے۔سونم کپور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ کرن نے فواد خان کو واپس پاکستان بھیج دیا ہے۔یہ جواب سن کر کرن جوہر کو بہت حیرانی ہوئی۔یاد رہے کہ سونم کپور نے فوادخان کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ میں کام کیا تھا۔یہ فلم فواد خان کے بالی ووڈ کیریئر کی پہلی فلم تھی، جس میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر فواد خان کو فلم فیئر ایوارڈز میں’بیسٹ میل ایکٹر ڈیبیو‘ کا ایوارڈ بھی ملا۔

 

Related Articles