ہماچل کی خواتین کے لیے اگنی ویر کی آن لائن رجسٹریشن شروع

ہمیر پور، اگست۔ہماچل پردیش، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کی خواتین امیدواروں کو سات سے گیارہ نومبر تک انبالہ میں ہونے والی بھرتی ریلی میں اگنی ویر کے طور پر بھرتی کیا جائے گا۔ یہ جانکاری ہمیر پور کے ریکروٹنگ آفیسر کرنل سنجیو کمار تیاگی نے بدھ کے روز دی۔مسٹر تیاگی نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن 9 اگست سے شروع ہوگیا ہے اور 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔ سات ستمبر تک رجسٹریشن کرانے والی خواتین ہی بھرتی کے لیے اہل ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ امیدوار داخلہ کارڈ 5 اکتوبر کے بعد انڈین آرمی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جن خواتین کی عمر 17 سے 23 سال ہے اور وہ 10ویں پاس کر چکی ہیں وہی اگنی ویر امتحان کے لیے اہل ہیں۔

Related Articles