ہرہندوستانی لگائے اپنے گھر پر ترنگا پرچم:مایاوتی

لکھنؤ:گست۔بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ملکی باشندوں سے اپنے گھروں میں ترنگا پرچم لگانے کی اپیل کی ہےمایاوتی نے منگل کو کہاہندوستانی ترنگا پرچم سبھی کو ملک کی آن و شان کی یاد دلاتا ہے اور ہر محنت کش ہندوستانی اپنی روزی۔روٹی کی ضرورت کی وجہ سے چاہئے وہ اس کا مظاہرہ نہیں کرپاتا ہو لیکن وہ قومی پرچم کا ہمیشہ دل سے احترام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب جب پورا ملک انگریزوں کی غلامی سے آزادی کے 75سال منارہا ہے تو اس خاص موقع پر سبھی ملکی باشندوں کو اپنے گھروں پر ترنگا جھنڈا لگاکر انہیں اپنی خوشی کا مظاہرہ ضروری کرنا چاہئے، بی ایس پی کی یہ اپیل ہے۔قابل ذکر ہے کہ مرکز کی بی جے پی اتحاد آزادی کی 75ویں سالگرہ کو امرت مہوتسو کے طور پر منارہی ہے۔ بی جے پی نے اس موقع پر آج سے ہر گھر ترنگا مہم کا آغاز کیا ہے۔

Related Articles