ڈیڑھ ماہ بعد سلمان خان عوامی اسٹیج پر آئے

ممبئی ،جولائی۔بولی وڈ اداکار کچّا سدیپ اور جیکولین فرنانڈیز کی فلم ’وکرانت رونا‘ رواں ہفتے ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کو سلمان خان پریزنٹ کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں جب اس فلم کا ٹریلر لانچ ہوا تھا، تو سیکورٹی اسباب سے سلمان خان نہیں آ سکے تھے۔ اس لئے ‘وکرانت رونا‘ کو پرموٹ کرنے کی جگہ اس بار سلمان خان کے گھر کے قریب ہی تاج لینڈ ہوٹل کا انتخاب کیا گیا۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد سلمان خان اس طرح سے عوامی اسٹیج پر آئے۔مقررہ وقت سے سلمان خان ڈھائی گھنٹے تاخیر سے آئے۔ اس فلم کا ٹریلر سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرکے فلم کی تعریف کی تھی۔نیتا اشوک ‘وکرانت رونا‘ فلم سے اداکاری میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ سلمان خان نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام پر ‘وکرانت رونا‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘میرے بھائی وکرانت رونا کا ٹریلر بہت زیادہ زبردست ہے، یہ دنیا آپ پر فخر کرے گی‘۔ جب سلمان خان سے نیتا اشوک کی ملاقات اسٹیج پر ہوئی تو نیتا اشوک نے اس کے لئے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا تو سلمان خان نے بڑی ہی معصومیت بھرے انداز میں جواب دیا۔ ارے یہ میری بھی فلم ہے۔ میں اس کا پرزینٹر ہوں، میں خود اپنی فلم کو پرموٹ نہیں کروں گا تو کون کرے گا؟سلمان خان نے کہاکہ ’وکرانت رونا‘ کے رسیس تو میں نے دیکھے ہیں، فلم بہت ہی اچھی بنی ہے۔ فلم 28 جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے تو اس دن پہلا شو جاکر دیکھوں گا۔ سلمان خان کس تھیٹر میں جاکر فلم دیکھیں گے، سیکورٹی اسباب سے اس کا انکشاف نہیں کیا، لیکن اتنا طے ہے کہ فلم تھیٹر میں ہی جاکر دیکھیں گے۔

 

Related Articles