لالو کے قریبی سابق رکن اسمبلی بھولا یادو کے چار ٹھکانوں پر سی بی آئی کی چھاپے ماری

پٹنہ جولائی ۔ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) سربراہ لالو پرساد یادو کے ہنومان کہے جانے والے سابق رکن اسمبلی بھولا پرساد یادو کے چار ٹھکانوں پر آج مرکزی جانچ بیورو ( سی بی آئی ) کی ٹیم ایک ساتھ چھاپے ماری کر رہی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بدھ کو چھاپے ماری کی تصدیق کی ہے ۔ مسٹر یادو کے دربھنگہ ضلع کے آبائی گھر کپ چھاہی اور بہادر پور تھانہ علاقہ کے بھیر وپٹی محلہ واقع رہائش پر ایک ساتھ چھاپے ماری چل رہی ہے۔انکم ٹیکس محکمہ کی سات رکنی ٹیم کی جانب سے یہ کاروائی کی جارہی ہے ۔مسٹر یادو آرجے ڈی کے ان لیڈران میں شامل ہیں جنہیں آرجے ڈی سربراہ کا بیحد قریبی مانا جاتاہے ۔ اس لئے انہیں آرجے ڈی صدر کا ہنوما ن بھی کہاجاتاہے ۔

Related Articles