سری لنکن کرکٹرز سورج رندیو، چنتھاکا آسٹریلیا میں بس ڈرائیوری پر مجبور

میلبورن،جولائی۔ سری لنکا کی بگڑتی ہوئی معیشت نے عام لوگوں کے ساتھ کرکٹرز کو بھی ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔ سابق کرکٹرز سورج رندیو اور چنتھاکا جے سنگھے آسٹریلیا میں روزی روٹی کیلیے بسیں چلانے لگے، زمبابوے کے سابق کرکٹر ویڈنگٹن ماوینگا بھی میلبورن میں بس چلا رہے ہیں۔ تینوں کرکٹ کو نہیں بھولے، وہ بس ڈرائیونگ کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، بعض اوقات لوگ انھیں پہچان کر بات چیت بھی کرتے ہیں، تینوں اپنے ملکی حالات اور محدود ذرائع آمدنی کی وجہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئے جہاں کلب کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔

 

 

Related Articles