خود کو خوش رکھنا سیکھیں، پہلے اپنے آپ کو مکمل کریں، روہمن شال
ممبئی ،جولائی۔سابق ملکہ حسن اور بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین ان دنوں للت مودی کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سیخبروں میں ہیں۔ سشمیتا کے بارے میں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے بیانات آ رہے ہیں۔ ایسے میں اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یار میں روہمن آسکنگ کے کچھ جواب پڑھ رہا تھا۔ یہ سب محبت میں اتنے اداس کیوں ہیں؟ آپ اپنے ساتھی سے بہت توقعات رکھتے ہیں، کیوں؟ آپ کے پارٹنر کو بھی ان کی بہت سی چیزیں کرنی ہوتی ہیں۔ ان کی بھی اپنی زندگی ہے۔ اپنے ساتھی پر اتنا انحصار نہ کرو، یار۔ خود کو خوش رکھنا سیکھیں۔ پہلے اپنے آپ کو مکمل کریں، پھر ساتھی تلاش کریں۔ کیا تم سمجھ رہے ہو؟روہمن کا مزید کہنا ہے کہ میں یہ کانسیپٹ سمجھ نہیں پاتا کہ کوئی ہمیں مکمل کرے گا۔ کوئی اور آپ کو مکمل نہیں کر سکتا صرف آپ۔ یہ بہت آسان ہے۔ اپنے ساتھ یہ سب کرنا بند کرو اور دوسرے کو دکھی مت کرو،تمہیں خوش کرنے کا ٹھیکہ کسی نے نہیں لیا۔ کوئی دوسرا آپ کو خوش نہیں کر سکتا، خوش رہو۔ اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، روہمن شال نے کیپشن میں لکھا کہ آپ کے علاوہ کوئی آپ کو مکمل نہیں کر سکتا۔روہمن شال کی اس بات پر کئی لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں ذہین بتا رہے ہیں جب کہ بہت سے ان کی آنکھوں میں اداسی پڑھ رہے ہیں۔ ایک نے لکھا کہ پھر آنکھوں میں آنسو کیوں ہیں، درد کیوں چھپا رہے ہیں ،اور دوسرے نے لکھاکہ تمہاری آنکھیں تمہارے دل کا حال بتا رہی ہیں۔یاد رہیکہ سشمیتا سین اور روہمن شال کئی سال رشتے میں رہیتھے۔ سشمیتا اور للت مودی کے رشتے کی خبر سامنے آنے پر بھی روہمن نے کہا تھا، انہیں خوش رہنے دو۔