چاندی کا تمغہ جیتنے پر وزیر اعلی یوگی نے نیرج چوپڑا کو دی مبارکباد، کہا ہمیں آپ پر فخر ہے

لکھنو:جولائی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا کو عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ نیرج چوپڑا جی نے آج عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ہمیں تم پر فخر ہے. جئے ہند!
نیرج چوپڑا ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سرخیوں میں آگئے۔ انہوں نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ نیرج نے اس مقابلے کے فائنل میں 88.13 میٹر جیولین پھینک کر چاندی کے تمغے پر قبضہ کیا۔

Related Articles