کوما میں جانے والی خاتون نے ہوش میں آکرمجرم پہچان لیا
ٹیکساس،جولائی۔دو برس بعد کوما سے ہوش میں آنے والی خاتون اچانک ہوش میں آگئیں اور انہوں نے اس حال تک پہنچانے والے اصل مجرم کو پہچان بھی لیا ہے۔امریکہ میں رونما ہونے والی ایک ڈرامائی صورتحال میں تشدد اوراقدامِ قتل کا معمہ اس وقت حل ہوگیا جب ایک ہسپتال سے پولیس کو فون آیا۔ پولیس افسر روس میلنگر کو نیومارٹنس ویلی لانگ ٹرم کیئرسینٹر سے ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ جون 2020میں کسی نامعلوم حملہ آور کے تشدد سے کوما میں جانے والی خاتون وینڈا پامر ہوش میں آگئی ہیں جنہیں دوسال قبل کاٹیج ویلی میں ان کے گھر میں جان لیوا تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس افسر نے بتایا کہ اس نے ایک عرصے سے خاتون کی خبر نہیں لی تھی اور سمجھ رہا تھا کہ وہ مرچکی ہوگی لیکن خاتون کوما میں تھیں ،افسران یہ کیس حل کرنے میں بے بس تھے۔ اس واقعے کا عینی شاہد کوئی نہ تھا، فون کال کا کوئی ریکارڈ نہ ملا اور نہ ہی کوئی ویڈیو تھی جس سے کیس آگے بڑھایا جاسکتا تھا،ہوش میں آتے ہی پولیس افسران وینڈا کے پاس پہنچے، اگرچہ دماغی چوٹکی وجہ سے وہ اپنے انداز میں بات کررہی تھیں لیکن اسے سارا واقعہ یاد تھا کہ کس نیاس پر تشدد کیا ہے۔پولیس افسروں نے بتایا کہ سارے راز کی امین خاتون ہی ہیں اور اب دوبرس بعد ان کے جاگنے سے یہ اہم مرحلہ حل ہوجائے گا۔ وینڈا نے بتایا کہ اسے جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ان کا بھائی ڈینیئل پامر ہے جس کے حملے کو اقدامِ قتل کہا جاسکتا ہے۔