وزیر اعلیٰ نے فیروز آباد کے فوجی جوان جناب کملیش کمار کوجذباتی خراج عقیدت پیش کیا
شہید کے کنبے کو 50لاکھ روپیہ کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا
لکھنو,جولائی۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منی پور میں فرض ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ضلع فیروزآباد کے فوجی جوان جناب کملیش کمار کوجذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے شہید کے لواحقین کو 50 لاکھ روپئے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جناب کملیش کمار کے کنبے کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے اور ضلع کی ایک سڑک کوشہید کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے آنجہانی کملیش کمار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شہید کے کنبے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔