جانی ڈیپ نے کس اداکارہ سے سچا پیار کیا؟

لاس اینجلس،؍جولائی.ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ نے 2004 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اداکارہ وینیسا پیراڈائز ان کی زندگی ہیں۔اس زمانے میں وینیسا جانی ڈیپ کی گرل فرینڈ تھیں لیکن دونوں کے تعلقات 2012 میں ختم ہوگئے تھے اور اسی سال جانی نے ایمبر ہرڈ سے میل جول شروع کر دیا تھا۔جانی اور وینیسا سب سے پہلے 1998 میں ملے تھے جب وینیسا ایک ماڈل تھیں۔دونوں کی ایک بیٹی للی روز اور بیٹا جیک ہے جن کی پیدائش بالترتیب 1999 اور 2002 میں ہوئی۔2004 میں مقبول پروگرام ‘اوپرا ونفرے شو’ کے دوران جانی نے اپنی زندگی میں وینیسا کی موجودگی کو بہت خوش کن قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ وینیسا اور میرے بچوں نے میری زندگی بالکل بدل کر رکھ دی۔یاد رہے کہ جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی قانونی جنگ میں وینیسا پیراڈائز نے علی الاعلان جانی کی حمایت کی تھی۔

 

Related Articles