نوجوان نئے امکانات کوپوراکرنے کی ذمہ داری لے رہے ہیں: مودی

بھیما ورم، جولائی ۔ آندھرا پردیش کے بھیما ورم میں فریڈم فائٹرالوری سیتارام راجو کی 125 ویں یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج ملک میں نئے مواقع اور جہتیں کھل رہی ہیں، ان کو پوراکرنے کے لئے ملک کے نوجوان آگے آکر اس ذمہ داری کواٹھا رہے ہیں۔جاہد آزادی الوری سیتارام راجو کی 125 ویں یوم پیدائش کی تقریب سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے، مسٹرمودی نے کہا، ’’ملک کی آزادی کے لئے نوجوانوں نے آگے آکر قیادت کی۔ آج نئے ہندوستان کے خوابوں کو پوراکرنے کے لئے نوجوانوں کو آگے آنے کا یہ بہترین موقع ہے۔وزیر اعظم نے کہا، ’’آج کے نئے امکانات، مواقع، جہتوں اور نئی سوچ کو شکل دینے کے لیے بڑی تعداد میں ہمارے نوجوان ہی آگے آکر ان ذمہ داریوں کو اپنے کندھوں پر اٹھاکر ملک کو آگے بڑھارہے ہیں۔

Related Articles