یوپی کے پنچایتی راج وزیربھوپیندر چودھری کو کورونا
لکھنؤ: اترپردیش کے پنچایتی راج وزیر بھوپیندر سنگھ چودھری کی کورونا جانچ پازیٹیو آئی ہے۔وہ یوگی حکومت کے 11ویں وزیر ہیں جو کورونا کی زد میں آئے ہیں۔
مسٹر چودھری نے بدھ کو خود ٹوئٹ کر کے اپنے کورونا متاثر ہونے کی اطلاع دی۔انہوں نے لکھا’کورونا کے ابتدائی علامات دکھائی دینے پر میں نے اپنا کووڈ۔19 کا ٹیسٹ کروایا اور میری رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ ڈاکٹروں کی صلاح پر میں اسپتال میں داخل ہورہا ہوں۔میری اپیل ہے کہ جو بھی افراد گزشتہ کچھ دنوں سے میرے رابطے میں آئے ہیں۔برائے مہربانی خود کو آئیسولیٹ کر کے اپنی جانچ کرائیں۔مسٹر چودھری سے پہلے ریاست کے 10وزراء کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں دو کی موت واقع ہوئی ہے۔