امبر ہرڈ نے جرمانے کی ادائیگی کے لیے ایلون مسک کی گاڑی فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاس اینجلس،جولائی۔ ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے اپنے سابق شوہر جونی ڈیب کو عدالت کی طرف سے عائد کردہ جرمانے کی ادائیگی کیلئے ایلون مسک کی گاڑی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے امبرہرڈ کواداکارکی کردارکشی کرنے پر10 اعشاریہ 35 ملین ڈالرہرجانہ ادا کرنے کاحکم جاری کیا تھا۔حال ہی میں دنیا کے حسین ترین چہرے کی مالک قرارپانے والی امبرکے لیے اس عدالتی حکم کی تکمیل کسی صورت ممکن نہیں کیوں کہ اگروہ اپنی تمام فلموں سے ملنے والے معاوضے کوجمع کرلیں تب بھی وہ اتنا بھاری جرمانہ ادا نہیں کرسکتیں۔میڈیا کے مطابق اس تمام صورت حال کومد نظررکھتے ہوئے امبرہرڈ نے اپنی زندگی کے سب سے قیمتی تحفے1 لاکھ 30 ہزارڈالر کی ٹیسلا کار کوفروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امبرکویہ بیش قیمت تحفہ ان کے سابق محبوب اوردنیا کے ارب پتی افراد میں سے ایک ایلون مسک نے دیا تھا۔