اترپردیش میں کورونا نے توڑا ریکارڈ ،24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں  کورونا کے ریکارڈ  5898 نئے معاملے آئے سامنے

اتر پردیش میں کوروناسے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری امیت موہن پرساد نے بدھ کے روز کہا کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں  کورونا کے ریکارڈ  5898 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں کورونا کے  ایکٹیو کیس کی تعداد کی تعداد اب 51317 ہوگئی ہے۔ وہیں  148562 افراد علاج کے بعد  صحتیاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ منگل کو ریاست میں 144802 سیمپلوں کی  جانچ  کی گئی ہے۔ یہ کسی بھی ریاست کی طرف سے ایک دن میں کسی بھی ریاست میں ب تک کا سب سے زیادہ  ٹیسٹ  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک 49 لاکھ 41 ہزار 679  سیمپل کی جانچ کی جاچکی ہے۔

 

Advertisement

Related Articles