مہاراشٹر میں تبلیغ جماعت کے 28 افراد عدالت سے بری

تھانے،  مہاراشٹر میں تھانے کی مقامی عدالت نے دو مختلف معاملوں کا سامنا کررہے 21 غیرملکی شہریوں سمیت تبلیغ جماعت کے 28 افراد کو بری کردیا ہے۔ ان سبھی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانے کے ممبرا پولس تھانے میں معاملے درج تھے۔
مجسٹریٹ آر ایچ جھا نے منگل کے روز اپنے فیصلہ میں کہا کہ ہائی کورٹ پہلے ہی بتاچکی ہے کہ ملزموں کے خلاف کوئی بھی فوجداری معاملہ نہیں بنتا ہے اس لئے سبھی ملزمین بری ہونے کے حقدار ہیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اس سماعت کی اب کوئی بنیاد نہیں ہے۔
تبلیغی جماعت کے وکیل اسماعیل شیخ نے اس دوران کہا کہ جن افراد کو ضمانت ملی ہے ان میں سے 13 بنگلہ دیشی اور آٹھ ملیشیا کے شہری ہیں جبکہ چار ہندوستانی اور باقی تین غیرملکی شہریوں کی مدد کرنے والے افراد ہیں۔ اس سبھی کے خلاف 10 مارچ سے 31 مارچ کے بیچ تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Related Articles