پرندے کے ٹکرانے سے یوگی کے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ

وارانسی:جون۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو وارانسی میں اتوار کو ریزرو پولیس لائن میدان سے اڑان بھرنے کے فورا بعد ایک پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔موصول اطلاع کے مطابق وارانسی سے لکھنؤ روانہ ہونے کے لئے یوگی کے ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری ہی تھی کہ ایک پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے دس منٹ کے اندر ہی پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کراکر طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ وارانسی کے ڈی ایم کوشل راج شرما نے بتایا کہ وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے کچھ وقت بعد ہی واپس ریزرو پولیس لائن میدان میں بحفاظت اتار لیا گیا۔انہوں نے بتای اکہ صبح تقریبا ساڑھے نوبجے ہیلی کاپٹر کی بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کےبعد یوگی پولیس لائن سے سڑک کے راستے وارانسی کے بابت پور واقع لال بہادر شاشتر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوگئے۔ جہاں سے وہ ریاستی حکومت کے طیارےسے لکھنؤ روانہ ہونگے۔ قابل ذکر ہے کہ یوگی دو دن کے وارانسی دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچے تھے۔

Related Articles