افغانستان کا زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بھی وائٹ واش

ہرارے،جون۔ افغانستان نے زمبابوے کے دورے میں تمام چھ میچ جیت لئے۔ ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بھی مہمان ٹیم نے وائٹ واش مکمل کیا۔ منگل کو ہرارے میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں افغانستان نے زمبابوے کو35 رنز سے شکست دے دی۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 125 رنز بنائے۔کپتان محمد نبی نے 31 ، افسر زازئی نے 24 اور احسان اللہ نے 20 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 9 وکٹ پر 90 رنز بناسکی۔ نور احمد نے10رنز دے کر چار، شرف الدین اشرف نے13رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔فضل الحق فاروقی اور راشد خان کو ایک ایک وکٹ ملی۔

 

Related Articles