اداکار ہ پوجا ہیگڑے کیساتھ بھارتی فضائی کمپنی کے سٹاف ممبر کا ناروا سلوک، شکایت کردی

ممبئی،جون۔ تامل، تیلگو اور ہندی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پوجا ہیگڑے بھارتی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ کے ایک سٹاف ممبر کے ناروا سلوک پر پھٹ پڑیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق 31سالہ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکآنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’انڈی گو کے ایک سٹاف ممبر کی بدتمیزی پر انتہائی افسوس ہوا، جس کا نام ویپل ناکشے تھا۔ انتہائی مغرور، جاہلانہ اور دھمکی آمیز لہجے میں اس نے ہم سے بات کی اور وہ بھی بغیر کسی وجہ کے۔ عام طور پر میں اس طرح کے مسائل پر ٹویٹ نہیں کرتی لیکن یہ واقعہ حقیقتاً انتہائی ہتک آمیز تھا۔‘‘رپورٹ کے مطابق پوجا ہیگڑے کی اس ٹویٹ پر فضائی کمپنی کی طرف سے ٹوئٹر پر ہی ردعمل دیا گیا۔ انڈی گو کے آفیشل ٹوئٹر اکآنٹ سے پوجا ہیگڑے سے معذرت کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’’مس ہیگڑے!ہم اس ناخوشگوار تجربے پر معافی چاہتے ہیں۔ برائے مہربانی آپ اپنا پی این آر اور رابطہ نمبر ڈائریکٹ میسج میں ہمیں بھیج دیں۔‘‘واضح رہے کہ پوجا ہیگڑے نے رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں بھی شرکت کی تھی۔ وہ 18مئی کو ’ٹاپ گن میورک‘ پریمیئر میں ریڈ کارپٹ پر آئی تھیں۔

Related Articles